معروف، نیکی (الْمَعْرُوْف)

معروف، نیکی (الْمَعْرُوْف)


الحديث التربية والسلوك الثقافة والدعوة

المعنى الاصطلاحي :


ہر وہ قول یا فعل جس کے ذریعہ خالق کی اطاعت اور مخلوق کے ساتھ حسنِ سلوک مقصود ہو۔

الشرح المختصر :


’معروف‘ ایک جامع لفظ ہے جو ہر اس چیز کو شامل ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی اطاعت وتقرب اور مخلوق کے ساتھ بھلائی پائی جاتی ہو، نیز بھلائی کا ہر وہ کام جس کو شریعت نے جائز قرار دیا ہے ”معروف“ میں داخل ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


’معروف‘ سے مراد وہ چیز ہے جو لوگوں میں معلوم اور مشہور ہو۔ اور یہ منکر اور مجہول کی ضد ہے۔ کہا جاتا ہے: "عرفت الشیء" یعنی میں نے فلاں چیز کا علم حاص کرلیا۔ اور جس چیز پر نفس کو اطمینان ہوجائے وہی معروف ہے۔