البحث

عبارات مقترحة:

الحي

كلمة (الحَيِّ) في اللغة صفةٌ مشبَّهة للموصوف بالحياة، وهي ضد...

المحيط

كلمة (المحيط) في اللغة اسم فاعل من الفعل أحاطَ ومضارعه يُحيط،...

المبين

كلمة (المُبِين) في اللغة اسمُ فاعل من الفعل (أبان)، ومعناه:...

انس - رضی اللہ عنہ - سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ: ایک یہودی لڑکا نبی کریم کی خدمت کیا کرتا تھا۔ وہ بیمار ہو گیا تو آپ اس کی عیادت کے لئے تشریف لائے۔ آپ اس کے سرہانے بیٹھ گئے اور فرمایا: اسلام قبول کرلو۔ اس نے اپنے باپ کی طرف دیکھا جو اس کے پاس ہی تھا۔ اس نے کہا: ابو القاسم کی اطاعت کرو۔ اس پر اس لڑکے نے اسلام قبول کر لیا۔ اس پر آپ یہ کہتے ہوئے باہر تشریف لے آئے کہ: تمام تعریفیں اس ذات کے لئے ہیں جس نے اس کو جہنم سے نجات دے دی۔

شرح الحديث :

حدیث میں ہے کہ مدینہ کے یہودیوں میں سے ایک چھوٹا بچہ آپ کی خدمت کیا کرتا تھا۔ وہ بیمار ہو گیا تو نبی کریم اس کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے اور اسے اسلام کی دعوت دی جس پر وہ مسلمان ہو گیا۔ آپ نے فرمایا " تمام تعریفیں اس ذات کے لئے ہیں جس نے اسے جہنم سے نجات دی۔"


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية