توحيد الأسماء والصفات
جب اللہ تعالی کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو جبریل علیہ السلام کو پکار کر کہتا ہے: اللہ تعالی فلاں بندے سے محبت کرتا ہے اس لئے تو بھی اس سے محبت کر۔ چنانچہ جبریل علیہ السلام اس سے محبت کرنے لگتے ہیں اور اہل آسمان میں اعلان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ: اللہ فلاں شخص سے محبت کرتا ہے اس لئے تم بھی اس سے محبت کرو۔ چنانچہ آسمان والے بھی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں، پھر زمین میں بھی اس کے لئے قبولیت رکھ دی جاتی ہے۔‘‘ صحیح مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ جب کسی بندے سے محبت کرتا ہےتو جبریل علیہ السلام کو بلاتا ہے اور فرماتا ہے: میں فلاں سے محبت کرتا ہوں، تم بھی اس سے محبت کرو۔ چنانچہ جبریل علیہ السلام اس سے محبت کرنے لگتے ہیں اور آسمان میں اعلان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ: اللہ فُلاں سے محبت کرتا ہے، تم بھی اس سے محبت کرو چنانچہ اس سے آسمان والے بھی محبت کرنے لگتے ہیں، پھراس کے لیے زمین میں قبولیت رکھ دی جاتی ہے۔ اور جب رب تعالیٰ کسی بندے سے ناراض ہوتا ہے تو جبریل علیہ السلام کو بلا کر کہتا ہے: میں فلان سے نفرت کرتا ہوں، تم بھی اس سے نفرت کرو۔ چنانچہ جبریل علیہ السلام بھی اس سے نفرت کرتے ہیں، پھر آسمان والوں میں اعلان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ: اللہ فلاں سے نفرت کرتا ہے، اس لئے تم بھی اس سے نفرت کرو۔ پھر زمین میں اس کے لیے نفرت رکھ دی جاتی ہے۔  
عن أبي هريرة -رضي الله عنه- مرفوعًا: «إذا أحب الله تعالى العبد، نادى جبريل: إن الله تعالى يحب فلانا، فأحْبِبْهُ، فيحبه جبريل، فينادي في أهل السماء: إن الله يحب فلاناً، فأحبوه، فيحبه أهل السماء، ثم يوضع له القَبُولُ في الأرضِ». وفي رواية لمسلم: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: «إنَّ اللهَ تعالى إذا أحب عبدًا دعا جبريل، فقال: إني أحب فلانا فَأَحْبِبْهُ، فيحبه جبريل، ثم ينادي في السماء، فيقول: إن الله يحب فلاناً فأحبوه، فيحبه أهل السماء، ثم يوضع له القَبُولُ في الأرضِ، وإذا أبغض عبدا دعا جبريل، فيقول: إني أبغض فلاناً فأبغضه. فيبغضه جبريل، ثم ينادي في أهل السماء: إن الله يبغض فلاناً فأبغضوه، ثم تُوضَعُ له البَغْضَاءُ في الأرض».

شرح الحديث :


جب اللہ تعالی کسی شخص سے محبت کرتا ہے تو جبریل علیہ السلام کو بلا کر کہتا ہے کہ:میں فلاں شخص سے محبت کرتا ہوں، تم بھی اس سے محبت کرو۔ اس میں فرشتوں پر اس کی فضیلت کا بیان ہے۔ چنانچہ جبریل علیہ السلام بھی اس سے محبت کرنے لگ جاتے ہیں اور آسمان والوں میں پکار کر کہتے ہیں کہ: اللہ فلاں سے محبت کرتا ہے، تم بھی اس سے محبت کرو۔ چنانچہ آسمان والے بھی اس سے محبت کرنے لگ جاتے ہیں جو کہ فرشتے ہیں۔ پھر زمین میں بھی اس کے لئے قبولیت رکھ دی جاتی ہے۔ چنانچہ زمین میں موجود اہل ایمان اور دین دار لوگ اس سے محبت کرنے لگتے ہیں۔ اور جب اللہ کسی سے نفرت کرتا اور اس پر ناراض ہوتا اور اسے ناپسند کرتا ہے تو جبریل علیہ السلام کو بلا کر کہتا ہے: میں فلاں سے نفرت کرتا ہوں، تم بھی اس سے نفرت کرو۔ چنانچہ اللہ کی اس سے نفرت کے واسطے جبریل علیہ السلام بھی اس سے نفرت کرنے لگ جاتے ہیں۔ پھر جبریل علیہ السلام آسمان والوں میں پکار کر کہتے ہیں:اللہ فلاں سے نفرت کرتا ہے، تم بھی اس سے نفرت کرو۔ چنانچہ آسمان والے بھی اس سے نفرت کرنے لگ جاتے ہیں۔ پھر زمین میں بھی اس کے لئے نفرت رکھ دی جاتی ہے۔ چنانچہ زمین والے اس سے نفرت کرتے ہیں اور اسے ناپسند کرتے ہیں۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية