عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے وضو کیا تو اپنے پاؤں پر ایک ناخن کی جگہ کو (دھوئے بغیر) چھوڑ دیا۔ نبی ﷺ نے جب اسے دیکھا تو فرمایا: "واپس جاؤ اور اچھی طرح سے وضو کرو"۔ چنانچہ وہ شخص واپس ہو گیا اور پھر نماز پڑھی۔
شرح الحديث :
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کر رہے ہیں کہ ایک شخص نے وضو کیا، تاہم اس طرح مکمل طور پر نہیں کیا، جس کا اللہ تعالی نے حکم دیا ہے؛ بلکہ اپنے پاؤں میں ایک ناخن کے برابر جگہ پر سے پانی گزارے بغیر ہی اسے چھوڑ دیا۔ نبی ﷺ نے جب یہ دیکھا، تو اسے حکم دیا کہ وہ واپس جا کر پھر سے مشروع طریقے سے وضو کرے، بایں طور کہ اعضاے وضو کے ان اجزا میں سے کسی بھی جز کو نہ چھوڑے، جن تک پوری طرح سےپانی بہانا واجب ہے۔ چنانچہ اس نے واپس جاکر دوبارہ وضو کیا اور پھر نماز پڑھی۔
ترجمة هذا الحديث
متوفرة باللغات التالية