البحث

عبارات مقترحة:

الطيب

كلمة الطيب في اللغة صيغة مبالغة من الطيب الذي هو عكس الخبث، واسم...

الحافظ

الحفظُ في اللغة هو مراعاةُ الشيء، والاعتناءُ به، و(الحافظ) اسمٌ...

ابو امامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: ''جس شخص نے ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھی، اس کو جنت مین داخل ہونے سے موت کے سوا اور کوئی چیز روکنے والی نہیں۔'' اور ایک روایت میں: ”وقل هو الله أحد“ (یعنی ''قل هو الله أحد '' بھی پڑھے) کے لفظ کا اضافہ ہے۔

شرح الحديث :

یہ حدیث ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنے کی فضیلت بیان کرتی ہے۔ آیت الکرسی سورۃ البقرۃ میں ہے: ﴿اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ﴾ [البقرة: 255] اس کی فضیلت یہ ہے کہ اس کا پڑھنے والا جنت میں داخل ہوگا یا مرتے ہی جنت میں داخل ہو جائے گا۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية