المبين
كلمة (المُبِين) في اللغة اسمُ فاعل من الفعل (أبان)، ومعناه:...
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : ”جب تم میں سے کسی کو دعوتِ ولیمہ پر بلایا جائے، تو وہ اس میں ضرور شریک ہوـ“
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جب مسلمان کو اس کھانے کی دعوت دی جائے، جس کا اہتمام شب زفاف کے موقعے پر رکیا جاتا ہے، خواہ دخول سے قبل ہو، دخول کے ساتھ ہو یا دخول کے بعد، تو اس پر واجب ہے کہ اپنے مسلمان بھائی کی دل جوئی اور اس کی خوشی میں شریک ہونے کی خاطر اس کی دعوت قبول کرے۔ جمہور علما اس دعوت کو واجب کہتے ہیں؛ کیوں کہ دیگر احادیث میں اس دعوت کے چھوڑنے والے کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کا عاصی و نافرمان کہا گیا ہے اور ایسا ایک واجب کو ترک کرنے کی بنا پر ہی ہوسکتا ہے۔