الحيي
كلمة (الحيي ّ) في اللغة صفة على وزن (فعيل) وهو من الاستحياء الذي...
ابو ھریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا) آپ کی شفاعت کی سعادت سب سے زیادہ کون حاصل کرے گا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری شفاعت کی سعادت سب سے زیادہ اسے حاصل ہو گی، جس نے کلمہ «لا إله إلا الله» خلوص دل سے کہا“۔
ابو ھریرۃ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ آپ کی شفاعت سے سب سے زیادہ بہرہ ور کون ہوگا؟ تو آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا: وہ لوگ جو اس بات کی گواہی اپنے دل سے اخلاص کے ساتھ دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں اور اس میں شرک اور دِکھاوا شامل نہ ہو۔