البحث

عبارات مقترحة:

القادر

كلمة (القادر) في اللغة اسم فاعل من القدرة، أو من التقدير، واسم...

العزيز

كلمة (عزيز) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعيل) وهو من العزّة،...

المؤمن

كلمة (المؤمن) في اللغة اسم فاعل من الفعل (آمَنَ) الذي بمعنى...

ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: کیا میں تم کو تمہارے سب سے بہتر اور تمہارے رب کے ہاں سب سے پاکیزہ عمل، جو تمہارے درجات کو سب سے زیادہ بلند کرنے والا، تمہارے لیے سونے اور چاندی کے خرچ کرنے سے بھی بہتر اور اس سے بھی بہتر ہے کہ تمہارا دشمنوں سے مڈبھیر ہو اور تم ان کی گردنیں مارو اور وہ تمہاری گردنیں کاٹیں؟ صحابہ نے کہا کیوں نہیں، آپ نے فرمایا وہ عمل ''اللہ تعالیٰ کا ذکر'' ہے۔

شرح الحديث :

نبی نے فرمایا کیا میں تم کو تمہارے سب سے بہتر عمل کے بارے میں نہ بتاؤں جو زیادہ ثواب کا باعث، تمہارے رب کے ہاں سب سے پاکیزہ، سب سے زیادہ تمہارے درجات کی بلندی کا ذریعہ، اللہ کے راستے میں سونا اور چاندی کے خرچ کرنے سے بھی بہتر اور میدانِ جہاد میں اللہ کے دین کی سربلندی کے لیے دشمن کی گردنیں اڑانے سے بھی بہتر ہے؟ صحابہ کرام نے جواب میں فرمایا کیوں نہیں؟ ضرور بتائیں۔ تو آپ نے فرمایا وہ عمل ''اللہ تعالیٰ کا ذکر'' ہے۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية