الواحد
كلمة (الواحد) في اللغة لها معنيان، أحدهما: أول العدد، والثاني:...
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ ”بہترین دن جس پر سورج طلوع ہوا جمعہ کا دن ہے، اسی دن آدم کو پیدا کیا گیا، اسی دن وہ جنت میں داخل کیے گئے اور اسی دن وہاں سے نکالے گئے‘‘۔
آپ ﷺ فرماتے ہیں کہ بہترین دن جس پر سورج طلوع ہوا جمعہ کا دن ہے۔ اسی دن آدم علیہ السلام کو پیدا کیا گیا اور وہ تمام لوگوں کے باپ ہیں، اللہ نے انہیں اپنے ہاتھ سے پیدا کیا، انہیں مٹی سے جمعہ کے دن پیدا کیا اسی دن انہیں جنت میں انسانوں کے رہنے کی جگہ لے جایا گیا۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں اور ان کی بیوی کو جنت میں داخل کیا اورجمعہ ہی کے دن اللہ تعالیٰ نے ان کو جنت سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ جنت سے ان کا نکالا جانا ان کی توہین کا باعث نہیں، بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی حکمت کا تقاضا تھا۔