هدي النبي صلى الله عليه وسلم في الذكر
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے سجدوں میں «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لي ذَنْبِي كُلَّهُ: دِقَّهُ وَجِلَّهُ، وَأَوَّلَهُ وَآخِرَهُ، وَعَلاَنِيَتَهُ وَسِرَّهُ» (اے اللہ! تو میرے تمام چھوٹے بڑے، اگلے پچھلے اورعلانیہ وپوشیدہ گناہ بخش دے) پڑھتے تھے.  
عن أبي هريرة -رضي الله عنه- أن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- كانَ يقولُ في سجودِهِ: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لي ذَنْبِي كُلَّهُ: دِقَّهُ وَجِلَّهُ، وَأَوَّلَهُ وَآخِرَهُ، وَعَلاَنِيَتَهُ وَسِرَّهُ».

شرح الحديث :


أبو ہريرۃ رضي اللہ عنہ بيان کرتے ہين کہ اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم اپنے سجدوں ميں يہ دعا پڑھا کرتے تھے: "اے اللہ! تو میرے تمام چھوٹے بڑے، اگلے پچھلے اورعلانیہ وپوشیدہ گناہ بخش دے۔" یہ دعا میں بسط و توسع کی قبیل سے ہے، اس ليے کہ دعا عبادت ہے اور بندہ جس قدر دعا کرے گا اتنا ہی زياده عبادت کرنے والا هوگا، اور پھر بار بار دعا کرنے سے بندہ اپنے تمام ظاہر و باطن، چھوٹے اوربڑے گناہ کو یاد کرکے (اس سے توبہ کرے گا) اوراسی حکمت کے پیش نظر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اجمال کے بعد تفصیل کیا ہے۔ لہذا انسان كو اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم سے ثابت شدہ دعاؤں کا زيادہ سے زيادہ اہتمام کرنا چاہيے کیوں کہ وہ جامع ترين اور سب سے زياده نفع بخش دعائيں ہيں۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية