البحث

عبارات مقترحة:

العليم

كلمة (عليم) في اللغة صيغة مبالغة من الفعل (عَلِمَ يَعلَمُ) والعلم...

الباطن

هو اسمٌ من أسماء الله الحسنى، يدل على صفة (الباطنيَّةِ)؛ أي إنه...

الحسيب

 (الحَسِيب) اسمٌ من أسماء الله الحسنى، يدل على أن اللهَ يكفي...

پانی بہنے کی جگہ (پانی کی نالی) (الْمَسِيلُ)


الفقه أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


زمین پر پانی بہنے کی جگہ جس کا مقصد اس کی نکاسی ہو۔ (یعنی پانی کی نکاسی کا راستہ)۔

الشرح المختصر :


’مسیل‘ (نالی) جائداد سے وابستہ حقوق میں سے ہے۔ اس سے مراد سطحِ زمین پر پانی بہنے کی جگہ، یا وہ پائپ (نالیاں) ہیں جو زیرِ زمین یا اس کی سطح پر بنائی جاتی ہیں تاکہ ضرورت سے زائد پانی کو پڑوس کی زمینوں کے اوپر سے گزار کر بڑی نالی تک پہنچایا جا سکے، جیسے حمام ( ٹوائلٹ) کا پانی، کپڑے اور برتن دھونے سے نکلا ہوا پانی وغیرہ۔ ’مسیل‘ (نالی) دو قسم کی ہے: 1۔ وہ نالی جو اس شخص کی ملکیت ہو جو اس سے نفع اٹھاتا ہو یا پھر اس شخص کی ملکیت ہو جس کی زمین سے یہ گزرتی ہو۔ 2۔ مشترکہ نالی جو عوامی سہولیات کی جگہ پر ہو۔

التعريف اللغوي المختصر :


مسیل: ’پانی بہنے کی جگہ‘۔ ’مَسِیل‘ کا لفظ دراصل ’سیلان‘ سے نکلا ہے جس کا معنی ہے ’بہنا ‘اور ’جوش کے ساتھ نکلنا‘۔ اسی سے کہا جاتا ہے: ”سالَ الـنّهْرُ، يَسِيلُ، سَيْلاً وسَيَلاناً“ کہ نہر بہہ پڑی۔