الأكرم
اسمُ (الأكرم) على وزن (أفعل)، مِن الكَرَم، وهو اسمٌ من أسماء الله...
ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ولی کے بغیر نکاح نہیں ہے“۔
یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ عقدِ نکاح میں ولی کا اعتبار ہوگا اور نکاح کی صحت کے لیے ولی کا ہونا شرط ہے۔ چنانچہ ولی کے بغیر نکاح صحیح نہیں ہوگا۔ ولی عقدِ نکاح کی تولیت کرے گا۔ البتہ ولی میں یہ شروط ہونے چاہییں: مکلف ہو، مرد ہو، مصالحِ نکاح سے با خبر ہو اور ولی و مولیٰ (جس کا وہ ولی ہے) کا دین میں ایک ہو۔ پس جو ان صفات سے متصف نہ ہو، وہ نکاح میں ولایت کا اہل نہیں ہوگا۔ اگر کوئی مشکل پیش آجائے، تو عورت کا ولی سلطان (حاکم وقت) ہوگا۔