البحث

عبارات مقترحة:

المؤخر

كلمة (المؤخِّر) في اللغة اسم فاعل من التأخير، وهو نقيض التقديم،...

المتعالي

كلمة المتعالي في اللغة اسم فاعل من الفعل (تعالى)، واسم الله...

الظاهر

هو اسمُ فاعل من (الظهور)، وهو اسمٌ ذاتي من أسماء الربِّ تبارك...

عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ " پہلے روز کا کھانا حق ہے، دوسرے روز کا کھانا سنت ہے اور تیسرے روز کا کھانا تو محض دکھاوا اور نمائش ہے اور جو ریاکاری کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے اس کی ریاکاری کی سزا دے گا"۔

شرح الحديث :

اس حدیث میں (بشرط یہ کہ حدیث صحیح ہو) ولیمہ کے حکم کی قسمیں بیان کی گئی ہیں کہ اس کی ایک قسم حق کی حیثیت رکھتی ہے یعنی کسی بھی دن کیا جانے والا یہ ولیمہ قطعی وجوب کا حامل ہوتا ہے، چنانچہ یہ لازمی نوعیت کی ضیافت و مہمان نوازی ہوتی ہے اور دوسری قسم کا ولیمہ وہ ہے جو ایسے مروجہ طریقہ پر ہوتا ہے جس کو اکثر و بیشتر لوگ اپناتے ہیں اور یہ دوسرے دن ہوتا ہے اور تیسری قسم کا ولیمہ وہ ہوتا ہے جو تیسرے دن، دکھاوا اور نام و نمود کی غرض سے کیا جاتا ہے۔ پہلے، دوسرے اور تیسرے دن ہونے والے ولیمہ کی کراہیت یا حرمت کا پہلو یہی (دکھاوا اور نام و نمود) ہے اور روز قیامت ایسے شخص کو یوں سزادی جائے گی کہ اللہ تعالیٰ اس کو ساری مخلوق کے سامنے ذلیل و رسوا کرے گا کیونکہ عمل کی جزاء، اسی جیسے عمل کے مطابق دی جاتی ہے، البتہ صحیح سنت سے یہ بات بھی ثابت ہے جو اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ بقدرِ ضرورت، تین دن سے زائد ولیمہ کرنا جائز ہے ۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية