الرءوف
كلمةُ (الرَّؤُوف) في اللغة صيغةُ مبالغة من (الرأفةِ)، وهي أرَقُّ...
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ’’گم شدہ شخص کی بیوی اسی کی بیوی رہتی ہے، یہاں تک کہ اسے (اپنے خاوند کی کوئی) خبر موصول ہوجائے‘‘ ۔
اس حدیث میں مفقود الخبر و لاپتہ شخص کی بیوی کی حالت بیان کی گئی ہے اور جس کے بارے میں کسی کو کچھ علم نہ ہو کہ وہ اب کہاں ہے، تو ایسی خاتون کو اس کا انتظار کرنے کا حکم دیا جائے گا، چاہے انتظار کی وہ مدت طویل ہی کیوں نہ ہو تاہم اتنی طویل بھی نہ ہو کہ خاتون کے لیے نقصاندہ بن جائے، یہاں تک کہ خاوند کے زندہ یا مردہ ہونے کی بات واضح ہوجائے، لہذا اس خاتون کا حکم، اس کے نزدیک ثابت شدہ امر کے مطابق ہوگا۔ یہ اس لیے کہ اصل حکم اس کے زندہ ہونے کا ہے اور اس کی موت کا معاملہ مشکوک ہے، لہذا شک کی بنیاد پر یقین کو چھوڑا نہیں جاسکتا۔