الفتاح
كلمة (الفتّاح) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعّال) من الفعل...
عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کے کسی غزوے میں ایک عورت مقتولہ پائی گئی۔ اس پر آپ ﷺ نے عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار فرمایا۔
نبی ﷺ کا عورتوں اور بچوں کے قتل پر اظہارِ ناپسندیدگی فرمانا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ ان کا قتل حرام ہے۔ اور آپ ﷺ کا اسی معنی کی حامل دیگر احادیث میں یہ فرمانا کہ "یہ تو ایسی نہ تھی کہ اس سے جنگ کی جاتی۔" عورتوں کے قتل کی ممانعت کی علت کی طرف اشارہ کرتا ہے کیوں کہ عورتیں عموماً جنگجو نہیں ہوتی ہیں اگرچہ ان میں سے بعض میں شر اور شجاعت بھی ہوتی ہے تاہم اغلبیت پر حکم معلق ہوتا ہے۔ عورتوں میں سے جو عملی طور پر قتال کرے گی اس سے قتال کیا جائے گا۔