الأعلى
كلمة (الأعلى) اسمُ تفضيل من العُلُوِّ، وهو الارتفاع، وهو اسمٌ من...
عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "مجھے حکم دیا گیا کہ میں سات ہڈیوں پر سجدہ کروں: پیشانی پر ــــــــــــــ آپ ﷺ نے ہاتھ سے اپنی ناک کی طرف اشارہ کیا ــــــــــــ، دونوں ہاتھوں، دونوں گھٹنوں اور دونوں پاؤں کے اطراف پر۔‘‘
اللہ تعالی نے اپنے نبی ﷺ کو حکم دیا کہ آپ ﷺ سات اعضاء پر سجدہ کریں جو کہ جسم کے اشرف و افضل ترین اعضاء ہیں تا کہ آپ کا جھکنا اورعبادت، اللہ ہی کے لیے ہوجائے۔ نبی ﷺ نے پہلے اجمالا ان کا ذکر کیا اور پھر اس کی تفصیل بیان کی تا کہ انہیں یاد رکھنا آسان ہو اور پورے شوق کے ساتھ انہیں سیکھا جائے۔ ان میں سے پہلا عضو پیشانی بشمول ناک ہے۔ دوسرے اور تیسرے اعضاء دونوں ہاتھ ہیں بایں طور کہ نمازی ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو زمین پر رکھے۔ چوتھے اور پانچویں اعضاء دونوں گھٹنے ہیں۔ اور چھٹے اور ساتویں دونوں پاؤں کے کنارے ہیں، اس حال میں کہ ان کی انگلیوں کا رُخ قبلہ کی طرف رکھے۔