البحث

عبارات مقترحة:

الظاهر

هو اسمُ فاعل من (الظهور)، وهو اسمٌ ذاتي من أسماء الربِّ تبارك...

الوتر

كلمة (الوِتر) في اللغة صفة مشبهة باسم الفاعل، ومعناها الفرد،...

الولي

كلمة (الولي) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل) من الفعل (وَلِيَ)،...

اسید بن حضیر اور انس بن مالک رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک انصاری آدمی نے عرض کیا: "یا رسول اللہ! فلاں شخص کی طرح مجھے بھی آپ عامل بنادیں"۔ آپ نے فرمایا: "میرے بعد تم پر دوسروں کو ترجیح دی جائے گی۔ اس لیے صبر سے کام لینا، یہاں تک کہ مجھ سے حوض پر آ ملو"۔

شرح الحديث :

ایک آدمی نے نبی کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ آپ اسے بھی کسی حکومتی منصب پر فائز کر دیں، جس طرح آپ نے دیگر لوگوں کو حکومتی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ آپ نے انھیں بتایا کہ وہ شخص اور آپ کے صحابہ مستقبل میں حکام کی طرف سے پیش آنے والے ظلم و جور پر صبر کا مظاہرہ کریں، جو اپنی رعیت کو محروم رکھتے ہوئے تن تنہا مال و دولت پر قابض ہو کر بیٹھ جائیں گے۔ آپ نے انھیں صبر سے کام لینے کی تلقین کی، یہاں تک کہ وہ حوض پر آپ سے آ ملیں۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية