البحث

عبارات مقترحة:

الغني

كلمة (غَنِيّ) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل) من الفعل (غَنِيَ...

المجيد

كلمة (المجيد) في اللغة صيغة مبالغة من المجد، ومعناه لغةً: كرم...

الشافي

كلمة (الشافي) في اللغة اسم فاعل من الشفاء، وهو البرء من السقم،...

شرح حديث ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ...

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے ملے، تو اسے سلام کرے۔ پھر اگر ان دونوں کے درمیان درخت ، دیوار یا پتھر حائل ہو جائے اور وہ اس سے (دوبارہ) ملے، تو پھر اسے سلام کرے‘‘۔

شرح الحديث :

مسلمان استحبابی طور پراس بات کا پابند ہے کہ جب جب اپنے مسلمان بھائی سے ملاقات کرے، اسے سلام کرے۔ یہاں تک کہ اگر وہ ایک ساتھ ہوں، پھر کسی کام کے لیے جدا ہو جائیں اور جلد ہی ملیں، تو سنت کا طریقہ یہ ہے کہ (ایک شخص دوسرے کو) سلام کرے اور یہ نہ کہے کہ میں اس سے جلد ہی ملا تھا، (اس لیے سلام کی ضرورت نہیں ہے) بلکہ سلام کرے۔ اسی طرح اگر ان کے درمیان درخت، دیوار یا پتھر وغیرہ اس طرح حائل ہو جائيں کہ ایک دوسرے کو دکھائی نہ دیں، تو سنت یہی ہے کہ جب دوبارہ ملیں، تو ایک دوسرے کو سلام کریں۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية