البحث

عبارات مقترحة:

الشهيد

كلمة (شهيد) في اللغة صفة على وزن فعيل، وهى بمعنى (فاعل) أي: شاهد،...

المولى

كلمة (المولى) في اللغة اسم مكان على وزن (مَفْعَل) أي محل الولاية...

النصير

كلمة (النصير) في اللغة (فعيل) بمعنى (فاعل) أي الناصر، ومعناه العون...

ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' بہترین صدقہ اللہ کی راہ میں سایہ دار خیمہ لگانا، یا اللہ کے راستے میں کسی خادم کاعطیہ دینا، یا اللہ کے راستے میں جوان اونٹنی دینا ہے۔‘‘

شرح الحديث :

حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ انسان کا بہترین صدقہ یہ تین چیزیں ہیں: خیمے کا سایہ مہیا کرنا، یا خادم کا عطیہ دینا، یا جوان اونٹی کا صدقہ کرنا، خواہ یہ صدقہ اللہ کے راستے میں مجاہدین پر ہو، یا ان کے علاوہ دیگر محتاج لوگوں پر ہو۔ اس لئے کہ یہ بھی اللہ کا راستہ ہے۔ مذکورہ چیزوں کی افضلیت شاید اس لیے ہے کہ اس زمانے میں لوگوں کو ان کی ضرورت تھی، جس کی وجہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں ان چیزوں کی ترغیب دی۔ البتہ اب لوگوں کو ان کی ضرورت نہ ہونے کے برابر ہے، یا ہے تو وہ بھی کچھ ناحیے میں اور بہت کم ہے۔ جب کہ حکم اکثر کے تابع ہوتا ہے۔یہ حدیث عائشہ رضی اللہ عنہا کی اس حدیث کے مشابہ ہے، جس میں وہ کہتی ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ! وہ گھر جس میں کھجوریں نہ ہوں اس گھر کے لوگ بھوکے ہیں۔‘‘ اس حدیث کو مسلم نے روایت کیا ہے۔ شیخ ابن باز رحمہ اللہ عنہ نے فرمایا: ’’علماء کے ہاں یہ حدیث ایسے لوگوں پر محمول ہے جن کا کھانا کھجور ہوا کرتا تھا، جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں اہل مدینہ اور ان جیسے لوگ جن کی غذا کھجور تھی۔‘‘


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية