ابو ذر اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’تم جہاں کہیں بھی ہو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہا کرو۔ اور (اگر کوئی گناہ ہو جائے تو) گناہ کے بعد نیکی کرلیا کرو جو اس کو مٹا دے گی اور لوگوں سے حُسنِ اخلاق سے پیش آیا کرو‘‘۔
شرح الحديث :
اللہ کے احکام کی تعمیل کر کے اور اس کی منع کردہ چیزوں سے اجتناب کر کے اللہ سے ڈرو چاہے تم جس جگہ پر بھی ہو اور اگر تم سے کوئی گناہ سرزد ہو جائے تو پھر فوراً کوئی نیک کام کرلیا کرو تاکہ تم اس کا تدارک کر سکو اور دل میں واقع ہونے والے اس کے برے اثرات زائل کر سکو اور نامہ اعمال میں لکھی گئی اس کی سزا کو مٹا سکو اور لوگوں سے ویسا رویہ رکھو جیسا تم چاہتے ہو کہ وہ تم سے رویہ روا رکھیں۔