الشكور
كلمة (شكور) في اللغة صيغة مبالغة من الشُّكر، وهو الثناء، ويأتي...
انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے: ’’اس شخص کے لیے خوشخبری(یا طوبیٰ) ہے جسے اپنا عیب لوگوں کے عیوب سے بیگانہ کر دے۔‘‘
اس حدیث میں انسان کے لئے ایک بہت اچھی راہنمائی ہے اور اسے اس بات پر ابھارا گیا ہے کہ وہ اپنے وقت کو خود اپنی اصلاح میں صرف کرے، بایں طور کہ اچھے اخلاق سے مزین ہو اور گناہوں کی برائیوں سے چھٹکارا حاصل کرے۔ یہی وہ محفوظ طریقہ ہے جس میں انسان لوگوں کے عیوب ونقائص میں پڑنے اور ان کی خامیوں کی ٹوہ میں لگنے سے باز رہتا ہے۔ جو شخص ایسا کرتا ہے وہ ''طوبی'' کے انعام کا مستحق ہو جاتا ہے جو کہ جنت میں ایک درخت یا اس میں ایک بلند مرتبہ ہے۔ یہ حدیث ضعیف ہے، لیکن اس میں جس بات کا بیان ہے وہ مستحب ہے کیونکہ اس کے بارے میں دیگر صحیح دلائل آئے ہیں۔