المؤمن
كلمة (المؤمن) في اللغة اسم فاعل من الفعل (آمَنَ) الذي بمعنى...
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’وہ دینار جسے تم اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہو اور وہ دینار جسے تم غلام پر خرچ کرتے ہو اور وہ دینار جسے تم نے مسکین پر خیرات کردیا اور وہ دینار جسے تم نے اپنے اہل وعیال پر خرچ کیا ہے ان میں سب سے زیادہ ثواب اس دینار کا ہے جسے تم اپنے اہل وعیال پر خرچ کرتے ہو۔‘‘
آپ ﷺ نے یہ بیان فرمایا کہ خرچ کرنے اور نیکی کی بہت ساری شکلیں ہیں۔ انہی میں سے اللہ کی راہ میں خرچ کرنا، غلام کو آزاد کرنے کے لیے خرچ کرنا، مسکینوں پر خرچ کرنا اور اپنے اہل و عیال پر خرچ کرناہے۔ تاہم ان میں سب سے افضل اپنے بیوی بچوں پر خرچ کرنا ہے۔ بیوی بچوں پر خرچ کرنا واجب ہے اور واجب خرچے میں مستحب خرچے سے زیادہ ثواب ہے۔