الباطن
هو اسمٌ من أسماء الله الحسنى، يدل على صفة (الباطنيَّةِ)؛ أي إنه...
ایک یہودی نے اپنے ساتھی سے کہا کہ چلو ہم اس نبی کے پاس چلتے ہیں، پھر دونوں رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اوران دونوں نے آپ سے (موسی علیہ السلام کو دی گئی) نو کھلی ہوئی نشانیوں کے متعلق پوچھا۔ پھر پوری حدیث اس قول تک بیان کی: ان دونوں نے آپ ﷺ کے ہاتھ اور پیر چومے اور دونوں نے کہا: ہم گواہی دیتے ہیں کہ بے شک آپ نبی ہیں۔
صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے کہ ایک یہودی نے اپنے ساتھی سے کہاکہ آؤ ہم اس آدمی یعنی نبی ﷺ کے پاس چلتے ہیں، اس سے اس آیت کے متعلق سوال کرتے ہیں: "اور ہم نے موسیٰ کو نو نشانیاں دیں" تو نبی ﷺ نے ان نو نشانیوں کو بیان کیا، جس کی وجہ سے ان دونوں نے آپ ﷺ کے ہاتھ اور پیر چومے اور دونوں نے کہا: ہم گواہی دیتے ہیں کہ بے شک آپ نبی ہیں۔