السبوح
كلمة (سُبُّوح) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فُعُّول) من التسبيح،...
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "ساری کائنات سے کہ جس پر سورج طلوع ہوتا ہے، مجھے یہ زیادہ پسند ہے کہ میں یہ کہوں: ”سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَکْبَرُ“، اللہ پاک ہے اورتمام تعریفات اللہ کے لیے ہیں اور اللہ کے علاوہ اور کوئی معبود برحق نہیں اور اللہ ہی سب سے بڑا ہے۔
اس حدیث میں اللہ کی پاکی، تعریف، تعظیم، توحید اور تکبیر کے ذریعے اللہ تعالی کے ذکر کی ترغیب ہے۔ ذکر کے یہ کلمات دنیا اور اس میں موجود چیزوں سے بہتر ہیں؛ کیوں کہ یہ آخرت کے اعمال میں سے ہیں، یہی باقیاتِ صالحات ہیں، ان کا ثواب ختم نہیں ہوگا، ان کا اجر وبدلہ منقطع نہیں ہوگا، جب کہ دنیا کی ساری چیزوں کو زوال و فنا ہے۔