الحق
كلمة (الحَقِّ) في اللغة تعني: الشيءَ الموجود حقيقةً.و(الحَقُّ)...
ابوہریرہ - رضی اللہ عنہ - سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے قسم کھائی اور کہا کہ ”لات و عزیٰ کی قسم“ تو اسے پھر کلمہ ’’لا الہ الا ﷲ‘‘ کہہ لینا چاہیے اور جو شخص اپنے ساتھی سے کہے کہ آؤ جوا کھیلیں تو اسے چاہئے کہ (بطور کفارہ) صدقہ کرے۔
نبی ﷺ نے حکم دیا کہ جس نے غیرُ اللہ جیسے لات و عزّی یا کسی اور کی قسم کھائی اسے چاہیے کہ وہ ’’لا إله إلا الله‘‘ کہے اور جس نے اپنے ساتھی کو کہا کہ میں تم سے اس اس بات پر شرط لگاتا ہوں تو اسے چاہیے کہ وہ صدقہ کرے۔