البحث

عبارات مقترحة:

المصور

كلمة (المصور) في اللغة اسم فاعل من الفعل صوَّر ومضارعه يُصَوِّر،...

القهار

كلمة (القهّار) في اللغة صيغة مبالغة من القهر، ومعناه الإجبار،...

المتكبر

كلمة (المتكبر) في اللغة اسم فاعل من الفعل (تكبَّرَ يتكبَّرُ) وهو...

عاصم بن احول عبد اللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ سے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! اللہ آپ کی مغفرت فرمائے۔ آپ نے فرمایا: "اور تمھاری بھی مغفرت فرمائے"۔ عاصم کہتے ہیں کہ میں نے عبد اللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ سے کہا کہ اللہ کے رسول نے آپ کے لیے مغفرت کی دعا کی ہے؟ انھوں نے کہا: ہاں! اور تمھارے لیے بھی کی ہے۔ پھر انھوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿واستغفر لذنبك وللمؤمنين والمؤمنات﴾ [محمد: 19] ترجمہ: اور اپنے گناہوں کی بخشش مانگا کریں اور مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں کے حق میں بھی۔

شرح الحديث :

عبد اللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ انھوں نے نبی کے حق میں دعائے مغفرت کی، تو بدلے میں نبی نے ان کے لیے بھی مغفرت کی دعا کی۔ عاصم احول نے عبد اللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا اللہ کے رسول نے آپ کے لیے مغفرت کی دعا کی ہے؟ انھوں نے کہا: ہاں! اور تمھارے لیے بھی کی ہے۔ پھر انھوں نے اس کا استدلال نبی کے لیے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے کیا: ﴿واستغفر لذنبك وللمؤمنين والمؤمنات﴾ [محمد: 19] ترجمہ: اور اپنے گناہوں کی بخشش مانگا کریں اور مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں کے حق میں بھی۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية