البحث

عبارات مقترحة:

القادر

كلمة (القادر) في اللغة اسم فاعل من القدرة، أو من التقدير، واسم...

الأحد

كلمة (الأحد) في اللغة لها معنيانِ؛ أحدهما: أولُ العَدَد،...

الغفور

كلمة (غفور) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فَعول) نحو: شَكور، رؤوف،...

ابو رمثہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ انہوں نے نبی سے کہا کہ مجھے اپنی پشت پر جو یہ چیز ہے دکھائیں کیونکہ میں طبیب آدمی ہوں۔ آپ نے فرمایا کہ’’طبیب صرف اللہ ہے اور تم تو بس نرمی و مہربانی کرنے والے شخص ہو۔ اس کا طبیب تو وہ ہے جس نے اسے پیدا کیا ہے‘‘۔

شرح الحديث :

ابو رمثہ ایک طبیب تھے۔ انہوں نے نبی کے دونوں شانوں کے مابین مہر نبوت کو ابھرے ہوئے دیکھا تو انہیں گمان گزرا کہ یہ زائد مادوں سے پیدا شدہ گلٹی ہے۔ چنانچہ انہوں نے نبی سے اس کا علاج کرنے کی اجازت چاہی۔ نبی نے یہ کہہ کر ان کی پیشکش کو رد فرما دیا کہ: ’’طبیب تو اللہ ہے‘‘ یعنی دوائے شافی کے ساتھ بیماری کا حقیقی علاج کرنے والا تو وہی ہے۔ «بل أنت رجل رفيق» تم تو بس مریض کے ساتھ لطف و مہربانی سے پیش آنے والے ہو کیونکہ طبیب دواء اور بیماری کی حقیقت سے واقف ہوتا ہے اور صحت اور شفاء دینے پر قادر ہوتا ہے اور یہ صرف اللہ ہی کرسکتا ہے۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية