الحميد
(الحمد) في اللغة هو الثناء، والفرقُ بينه وبين (الشكر): أن (الحمد)...
ابو موسی رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ: ’’مومن کے لیے جنت میں کھوکھلے موتی سے بنا ایک خیمہ ہو گا جس کی آسمان کی طرف اونچائی ساٹھ میل ہو گی۔ اس میں مومن کی بیویاں ہوں گی جن کے پاس وہ آئے جائے گا اور وہ ایک دوسرے کو نہیں دیکھ سکیں گی‘‘۔
نبی ﷺ نے فرمایا کہ مومن کا جنت میں ایک کھوکھلے موتی سے بنا ہوا خیمہ ہو گا جس کی آسمان کی طرف اونچائی ساٹھ میل ہو گی اور یہ کہ اس میں اس کی بیویاں ہوں گی جو ایک دوسرے کو نہیں دیکھ سکیں گی۔ اور ایسا شاید، واللہ اعلم، خیمے کی کشادگی اور اس کے کمروں کی اچھی بناوٹ اور ان کی ستر پوشی کی وجہ سے ہوگا۔