البحث

عبارات مقترحة:

الشاكر

كلمة (شاكر) في اللغة اسم فاعل من الشُّكر، وهو الثناء، ويأتي...

الآخر

(الآخِر) كلمة تدل على الترتيب، وهو اسمٌ من أسماء الله الحسنى،...

الشافي

كلمة (الشافي) في اللغة اسم فاعل من الشفاء، وهو البرء من السقم،...

موافقت
(الْمُهَايَأَةُ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

دو یا اس سے زائد اشخاص کا کسی خاص منفعت سے باری باری فائدہ اٹھانے پر اتفاق کرنا۔

الشرح المختصر

’مھایأۃ‘ اعیان کی بجائے منافع کی آپس میں تقسیم کا ایک طریقہ ہے۔ مثلاً کسی گھر کی منفعت میں دو لوگوں کا باہم شریک ہونا۔ جیسے کوئی گھر دو لوگوں کو وقف کیا گیا ہو، دو لوگوں نے کوئی گھر کرایے پر دے رکھا ہو، ایک ہی گھر کے دو وارث ہوں یا ایک گھر دو لوگوں کی ملکیت میں ہو۔ منفعت کی اس تقسیم کی دو قسمیں ہیں: پہلی قسم: مھایأۃِ زمانیہ: اس کی شکل یہ ہوتی ہے کہ دو لوگ اس بات پر متفق ہوجائیں کہ ایک سال ان میں سے ایک شخص اور ایک سال دوسرا شخص رہائش پذیر رہے گا۔ اس کی اور بھی صورتیں ہو سکتی ہیں۔ مھایأۃِ مکانیہ: دو اشخاص کسی خاص زمین کے بارے میں اتفاق کرلیں کہ ان میں سے ایک شخص زمین کے ایک حصے پر کاشت کرے گا اور دوسرا شخص دوسرے حصے پر۔

التعريف اللغوي المختصر

دو اشخاص کا کسی خاص ہیئت پر اتفاق کرنا۔ جب کہ ہیئت کسی شے کی ظاہری حالت اور اس کی صفت کو کہتے ہیں۔ مہایأۃ ’موافقت‘ کے معنی میں بھی آتا ہے۔ ’مھایأۃ‘ ’تھیّؤ‘ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں ’تیاری کرنا اور نفس کو کسی خاص حالت میں رکھنا ‘۔ اس کا اطلاق باری باری کوئ کام کرنے اور مصالحت پر بھی ہوتا ہے۔