البحث

عبارات مقترحة:

البر

البِرُّ في اللغة معناه الإحسان، و(البَرُّ) صفةٌ منه، وهو اسمٌ من...

الآخر

(الآخِر) كلمة تدل على الترتيب، وهو اسمٌ من أسماء الله الحسنى،...

الرزاق

كلمة (الرزاق) في اللغة صيغة مبالغة من الرزق على وزن (فعّال)، تدل...

تکفیر کے موانع
(مَوَانِعُ التَّكْفِير)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

وہ صفات اور عوارض جن کے مکلف شخص میں پائے جانے کی صورت میں اس پر کفر کا حکم نہ لگانا لازم آتا ہے۔

الشرح المختصر

تکفیر اللہ کا حق ہے چنانچہ صرف اسی شخص کو کافر قرار دیا جائے گا جسے اللہ تعالی اور اس کے رسول ﷺ نے کافر قرار دیا ہے جب کہ شرائط پوری ہو جائیں اور موانع ختم ہو جائیں۔ موانع سے مراد وہ اشیاء ہیں جن کے ہوتے ہوئے کسی معین شخص پر کفر کا حکم نہیں لگتا۔ تکفیر کے موانع کی تین اقسام ہیں: 1۔ فاعل سے تعلق رکھنے والے موانع: اس سے مراد وہ اشیاء ہیں جن کے لاحق ہونے کی وجہ سے شرعا اس سے اس کے افعال و افکار پر مواخذہ نہیں کیا جاتا۔ انہیں عوارضِ اہلیت کہا جاتا ہے جیسے جہالت اور تاویل، یا شبہ، جبر اور غلطی کا پایا جانا۔ 2۔ اس فعل سے متعلق موانع جس کی وجہ سے تکفیر کی جائے: مثلاً فعل کا صریح طور پر کفریہ نہ ہونا یا دلیل شرعی کا اس کے کفر ہونے پر غیر قطعی الدلالۃ ہونا۔ 3۔ ثبوت سے متعلق موانع: جن کی وجہ سے کسی معین شخص پر کفریہ فعل ثابت نہیں ہو پاتا کیوں کہ گواہوں میں سے کوئی گواہ عادل نہیں ہوتا یا پھر وہ عمر میں چھوٹا ہوتا ہے جس کی شہادت کو شمار نہیں کیا جاتا۔