البحث

عبارات مقترحة:

المحسن

كلمة (المحسن) في اللغة اسم فاعل من الإحسان، وهو إما بمعنى إحسان...

النصير

كلمة (النصير) في اللغة (فعيل) بمعنى (فاعل) أي الناصر، ومعناه العون...

المجيد

كلمة (المجيد) في اللغة صيغة مبالغة من المجد، ومعناه لغةً: كرم...

اسماعیلیہ (اسماعیلی فرقہ)
(الْإِسْمَاعِيلِيَّة)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

ایک باطنی گروہ جو اسماعیل بن جعفر صادق کی طرف منسوب ہے۔ اس فرقے کے افراد یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ محمد بن اسماعیل کی نسل سے ایک معصوم اور منصوص علیہ امام کا ہونا ضروری ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ وہ تقیہ پر بھی ایمان رکھتے ہیں اور تناسخ (یعنی مرنے کے بعدروح کے ایک جسم سے دوسرے جسم میں منتقل ہونے) کے بھی قائل ہیں۔

الشرح المختصر

الإسْماعِيلِيَّةُ: یہ وہ لوگ ہیں جو اسماعیل بن جعفر صادق کی امامت کو ثابت کرتے ہیں۔ ایک قول کی رو سے یہ محمد بن اسماعیل بن جعفر صادق کی طرف منسوب ہیں۔ بظاہر تو یہ فرقہ اہلِ بیت کی محبت کا دم بھرتا ہے، لیکن حقیقت میں یہ لوگ اسلامی عقائد کو ڈھانے، احکامِ شریعت کے ابطال، دین کامذاق اڑانےاور اس میں کمی ڈھونڈنے کے درپے رہتے ہیں۔ یہ فرقہ متعدد ذیلی گروہوں میں بٹ کر آج تک موجود ہے۔ غلو میں یہ لوگ اس درجہ تک بڑھ گئے کہ اثنا عشری شیعہ بھی اس گروہ کے افراد کی تکفیر کرتے ہیں۔ اسماعیلیہ کے دو گروہ ہیں: 1۔ وہ فرقہ جو اسماعیل بن جعفر کا منتظر ہے حالانکہ مؤرخین اس بات پر متفق ہیں کہ اسماعیل اپنے والد کی زندگی ہی میں وفات پا گئے تھے۔ 2۔ وہ فرقہ جن کا یہ کہنا ہےکہ جعفر صادق کے بعد امام ان کا پوتا محمد بن اسماعیل بن جعفر تھا کیونکہ جعفر صادق نے اپنے بعد اپنے بیٹے اسماعیل کو امام متعین کیا تھا، تاہم جب اسماعیل اپنے والد کی زندگی ہی میں وفات پا گئے تو اس سے معلو م ہوا کہ انہوں نے ان کے بیٹے کو امام متعین کر دیا تھا۔ ان کے کچھ عقائد یہ ہیں: 1۔ ان کے نزدیک عصمت گناہوں اور غلطیوں کے عدمِ ارتکاب میں نہیں، بلکہ یہ لوگ گناہوں کی اس انداز میں تاویل کرتے ہیں جو ان کے عقائد سے مناسبت رکھتی ہو۔ 2۔ جو شخص اس حال میں مر گیا کہ نہ تو اس نے اپنے وقت کے امام کو پہچانا اور نہ ہی اس کی بیعت کی ہو تو وہ جاہلیت کی موت مرا۔ 3۔ امام کے بارے میں غلو بایں طور کہ یہ لوگ امام کو ایسی صفات سے موصوف کرتے ہیں جو اسے الوہیت سے ملتے جلتے مقام تک پہنچا دیتی ہیں۔ ان کے نزدیک امام علمِ باطنی کا مالک ہوتا ہے اور جو کچھ وہ کماتے ہیں اس کاپانچواں حصہ امام کو دیتے ہیں۔ 4۔ یہ لوگ تقیہ اور رازداری پر ایمان رکھتے ہیں اور کڑے اور سخت حالات میں ان سے کام لیتے ہیں۔ 5۔ یہ تناسخ کے قائل ہیں اور ان کے نزدیک امام تمام انبیاء اور اس سے پہلے گزرنے والے سب ائمہ کا وارث ہوتاہے۔ 6۔ یہ اللہ کی صفات کا یا تو سرے سےانکار کرتے ہیں یا انکار کے قریب تر پہنچ جاتے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک اللہ کی ذات عقل کی دسترس سے باہر ہے، وہ نہ تو موجود ہے اور نہ غیر موجود، نہ عالم ہے نہ جاہل، نہ وہ قادر ہے اور نہ عاجز۔

التعريف اللغوي المختصر

اسماعیلیہ:یہ اسماعیل کی طرف نسبت ہے۔ یہ باطنی گروہ کا ایک فرقہ ہے جس کے افراد اسماعیل بن جعفر الصادق کی امامت کے قائل ہیں۔