القريب
كلمة (قريب) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فاعل) من القرب، وهو خلاف...
ہر وہ مخلوق جس کی اللہ کے سوا عبادت کی جائے چاہے وہ کسی بھی طرح ہو۔
’وَثَنْ‘ کا اطلاق ہر اس شے پر ہوتا ہے جس کی اللہ کے سوا عبادت کی جائے، چاہے وہ ان اشیاء میں سے ہو جن کی صورتیں ہوتی ہیں جیسے انبیاء اور صالحین یا وہ ان اشیاء میں سے ہو جن کی صورتیں نہیں ہوتیں جیسے درخت، پتھر اور عمارتیں۔ چنانچہ جس نے غیراللہ کو پکارا یا اس کی عبادت کی، تو درحقیقت اس نے اسے 'وثن' بنا لیا اور اس وجہ سے وہ دین سے خارج ہوگیا۔
الوثن: پوجے جانے والے بت اور پتھر، ’وَثَن‘ کا لفظ دراصل 'وَثْن' سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے دوام اور ثبوت، اسی سے کہا جاتا ہے: ”وَثَنَ بِالمَكَانِ، يَثِنُ، وَثْناً“ کہ وہ اس مقام پر ٹھہر گیا اور برقرار ہوگیا۔ یہ مجسمہ اور صلیب کے معنی میں بھی آتا ہے۔