یومِ آخرت (الْيَوْمُ الآخِر)

یومِ آخرت (الْيَوْمُ الآخِر)


العقيدة

المعنى الاصطلاحي :


قیامت کا دن جس دن اللہ تعالی لوگوں کو حساب وکتاب اور جزاء وسزا کے لیے اٹھائے گا۔

الشرح المختصر :


یومِ آخرت: اس سے مراد قیامت کا دن ہے جس دن لوگوں کو حساب وکتاب اور جزاء وسزا کے لئے اٹھایا جائے گا۔ موت کے بعد پیش آنے والی ہر وہ چیز جس کے بارے میں اللہ تعالی نے اپنی کتاب میں اور نبی کریم ﷺ نے اپنی حدیث میں خبر دی ہے۔ اسے یہ نام اس لئے دیا گیا ہے کیوں کہ اس کے بعد کوئی اور دن نہیں آئے گا۔ اس پر ایمان لانے میں وہ تمام امور شامل ہیں جن کا ذکر کتاب وسنت میں آیا ہے یعنی موت کے بعد جو کچھ ہوگا جیسے قبر کا عذاب اور اس کے انعامات، بعث، حشر، میزان، حساب، جزاء، پل صراط، حوض، شفاعت، جنت و جہنم اور ان کے احوال اور ان میں جانے والوں کے لئے اللہ نے جو کچھ تیار کر رکھا ہے اس کا اجمالی و تفصیلی تذکرہ۔ یوم آخرت پر ایمان لانے میں یہ بھی شامل ہے کہ قیامت کی علامات پر ایمان لایا جائے کیوں کہ یہ قیامت کے نزدیک اور قریب آنے کی نشانیاں اور علامات ہیں۔