امِّ ولد (أُمُّ الوَلَدِ)

امِّ ولد (أُمُّ الوَلَدِ)


أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


وہ باندی جو اپنے آقا کے بچہ کو جنم دے بایں طور کے وہ اسی کی ملکیت میں ہو، خواہ وہ بچہ زندہ ہو یا مردہ۔

الشرح المختصر :


امِّ ولد: باندی کی ایک قسم ہے۔ استیلاد (باندی کا بچے کی ماں بننے) کا تحقق زندہ اور مردہ دونوں قسم کی اولاد جننے سے ہوسکتا ہے، اس لیے کہ مردہ بچے کی پیدائش پر بھی نفاس، عدت گزاری وغیرہ کے احکام لاگو ہوتے ہیں۔