البحث

عبارات مقترحة:

اللطيف

كلمة (اللطيف) في اللغة صفة مشبهة مشتقة من اللُّطف، وهو الرفق،...

السلام

كلمة (السلام) في اللغة مصدر من الفعل (سَلِمَ يَسْلَمُ) وهي...

الآخر

(الآخِر) كلمة تدل على الترتيب، وهو اسمٌ من أسماء الله الحسنى،...

اِبار، پیوند کاری
(إبارٌ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

کھجور کے درخت میں پیوند کرنا۔

الشرح المختصر

’اِبار‘ کھجور کی پیوند کاری۔ اس عمل کی تفصیل یہ ہے کہ کھجور کے درخت کا ابتدائی نکلنے والا پھل ’اکمام‘ جو کہ پھول یا پھل کے شگوفہ کے غلاف کو کہتے ہیں اس میں ہوتا ہے، اس (پھل) کو ’جُمّار‘ کہتے ہیں۔ جُمّار کے نکلنے کے بعد یہ غلاف پھٹتے ہیں، جب یہ پھٹتے ہیں تو چھوٹی چھوٹی شاخیں نیچے کو لٹکنے لگتی ہیں، جب درخت کے مالکان اس کو پھٹا ہوا دیکھتے ہیں، تو نر درخت کا شگوفہ (شگوفہ دراصل پیوند کاری کے بیج اور دانے ہیں جو کہ پھولوں پر ہوتے ہیں) لے کر مادہ درخت کے شگوفہ میں رکھتے ہیں، وہ اس طرح سےکہ نر درخت کی شاخیں لے کر جھٹکتے ہیں تو اس کا غبار اڑ کر مادہ درخت کی شاخوں تک پہنچ جاتا ہے۔ اس عمل کے نتیجہ میں کھجور کا درخت نشوونما پاتا ہےاور پھل پکنے لگتا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر

الابار: کھجور کے درخت میں پیوند کرنا، یعنی نر شگوفہ کو مادہ میں رکھنا۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ جو کھجور کا درخت پیوند کیا جاتا ہے اسے ہی اِبار کہتے ہیں۔ اس کا اصل معنی ہے بارآور بنانا۔ وبار سے مراد نر کھجور کے شگوفہ کا سفوف (پاؤڈر) ہے۔