الحي
كلمة (الحَيِّ) في اللغة صفةٌ مشبَّهة للموصوف بالحياة، وهي ضد...
کپڑے کو اپنے سر یا شانے پر ڈال کر اس کے کناروں کو اپنی دونوں جانب لٹکا دینا بایں طور کہ وہ ان میں سے کسی کو نہ اٹھائے اور اس کے نیچے ایسی شے ہو جو اس کے ستر کو چھپا رہی ہو۔
’اسدال‘ لباس کی ایک خاص ہیئت کا نام ہے جس میں کپڑے کو دونوں شانوں یا سر پر پہنے بغیر لٹکا لیا جاتا ہے بایں طور کہ وہ شخص کپڑے کی دونوں اطراف کو اپنے دائیں اور بائیں جانب کر لے اور ایسا کرتے ہوئے نہ تو وہ اس کے دونوں کناروں کو اپنے سامنے ملائے اور نہ ہی ایک کنارے کو دوسرے شانے پر رکھے۔ اگر اس نے دونوں کو ملا دیا تو اسے اِسدال نہیں کہا جائے گا۔
لٹکانا اور چھوڑ دینا۔ 'اِسدال' کا لفظ دراصل 'سَدْل' سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے کسی شے کا اوپر سے نیچے اس شے کو پردہ کرتے ہوئے آنا۔ 'اِسدال' کا اطلاق کپڑے کو شانوں پر چھوڑنے اورلٹکانے پر بھی ہوتا ہے۔ ایک قول کی رو سے اس کا مفہوم یہ ہے کہ کوئی شخص کپڑے کو سر پر ڈال کر شانوں پر لٹکا دے۔