البحث

عبارات مقترحة:

العلي

كلمة العليّ في اللغة هي صفة مشبهة من العلوّ، والصفة المشبهة تدل...

الرءوف

كلمةُ (الرَّؤُوف) في اللغة صيغةُ مبالغة من (الرأفةِ)، وهي أرَقُّ...

الكريم

كلمة (الكريم) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل)، وتعني: كثير...

پانچ فرض نمازیں
(الصَّلَواتُ الخَمْسُ المَفْرُوضَةُ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

پانچ فرض نمازوں سے مراد وہ نمازیں ہیں جن کی روزانہ ادائیگی واجب ہے اور وہ ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر ہیں۔

الشرح المختصر

پانچ فرض نمازوں سے مراد وہ نمازیں ہیں جن کا دن میں پانچ مرتبہ ادا کرنا اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر فرض قرار دیا ہے وہ نمازِ فجر، ظہر، عصر، مغرب اور عشاء ہیں۔ ان کا وجوب قرآن وسنت اور اجماع سے ثابت ہے جو دین میں بدیہی طور پر معلوم ہے اور ان کا انکار کرنے والا نیز سستی اور کاہلی کے سبب نمازیں ترک کرنے والا کافر ہے۔ کلمۂ شہادت کے اقرار کے بعد سب سے اہم اور افضل یہی رکن ہے۔ اسلام کے ارکانِ خمسہ میں سے دوسرا رکن نماز ہے۔ معراج کی رات ابتداء میں اللہ تعالیٰ نے پچاس نمازیں فرض کیں پھر ہمارے پیارے نبی محمد ﷺ کی سفارش پر کم کرکے اپنے بندوں پر صرف پانچ نمازیں فرض قرار دیں جو ادائیگی کے اعتبار سے تو پانچ ہیں مگر اجر کے اعتبار پچاس ہیں۔