عَقبہ، گھاٹی، دشوار گزار پہاڑی راستہ ۔ (العَقَبَةُ)

عَقبہ، گھاٹی، دشوار گزار پہاڑی راستہ ۔ (العَقَبَةُ)


السيرة والتاريخ أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


منیٰ میں واقع ایک بلند جگہ جہاں حاجی لوگ ذو الحجہ کے دسویں دن کنکریاں مارتے ہیں ۔

الشرح المختصر :


’عقبہ‘ منیٰ میں موجود ایک پہاڑ پر واقع بلند جگہ تھی جسے 1375ہجری میں شاہ سعود کے زمانے میں راستے کو کشادہ کرنے کے لیے ہٹا دیا گیا۔

التعريف اللغوي المختصر :


’پہاڑوں کے درمیان موجود دشوار گزار راستہ‘۔ ایک قول کی رو سے اس کا معنی ’پہاڑ‘ ہے۔ ’اعقاب‘ کا حقیقی معنی ہے’بلند ہونا‘۔ اس کا معنی ’سختی‘ اور ’دشواری‘ بھی آتا ہے۔ ’عقبہ‘ کا اطلاق ہر اس شے پر ہوتا ہے جو نفس پر دشوار ہو اور اسی طرح ہر وہ شے جس میں کچھ ’بلندی‘ اور ’سختی‘ ہو اسے بھی ’عقبہ‘ کہا جاتا ہے۔