انتقال، ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا، منتقل ہونا۔ (انْتِقالٌ)

انتقال، ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا، منتقل ہونا۔ (انْتِقالٌ)


أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


نماز میں ایک رکن سے دوسرے رکن میں جانا، یا پھر ایک نیت سے دوسری نیت کی طرف منتقل ہونا۔

الشرح المختصر :


انتقال: اس کا معنی ہے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا۔ یہ ’انتقال‘ کبھی تو حسی ہوتا ہے جیسے نمازی کا دورانِ نماز قیام سے رکوع کی طرف منتقل ہونا اور کبھی یہ انتقال معنوی ہوتا ہے جیسے نمازی کا ایک فرض کی نیت سے دوسرے فرض کی نیت کی طرف منتقل ہوجانا یا پھر فرض کی نیت سے نفل کی نیت کی طرف منتقل ہونا وغیرہ-

التعريف اللغوي المختصر :


انتقال: ’ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا‘۔ اس کا معنی ’متغیر ہونا‘، ’بدلنا‘ اور ’منتشر ہونا‘ بھی آتا ہے۔