سایہ حاصل کرنا (اِسْتِظْلالٌ)

سایہ حاصل کرنا (اِسْتِظْلالٌ)


التربية والسلوك أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


سایے سے فائدہ اٹھانے کاقصد کرنا۔

الشرح المختصر :


استظلال: چھتری وغیرہ استعمال کرکے یا چھت یا دیوار یا کسی اور چیز کے نیچے بیٹھ کر سایہ حاصل کرنا تاکہ سورج کی دھوپ سے محفوظ رہ سکیں۔ ’استظلال‘ (یعنی سایہ لینے) کی دو قسمیں ہیں: 1- اپنے سے کسی متصل (پیوستہ)چیز کا سایہ لینا جیسے اوڑھنی۔ 2- کسی غیر متصل چیز کا سایہ لینا جیسے درخت، دیوار، چھت اور اس طرح کی دیگر چیزیں۔

التعريف اللغوي المختصر :


الاِسْتِظْلال: سورج یا چاند کی روشنی سے بچنے کے لیے سایے میں آنا۔ جب کوئی دھوپ سے بچنے کی خاطر کسی درخت کے نیچے سایہ حاصل کرے تو کہا جاتا ہے: ”اسْتَظَلَّ بالشَّجَرَةِ“ ’ظِلّ‘: بمعنی ’سایہ‘، ایسی جگہ کو کہتے ہیں جہاں سورج کی روشنی نہ پڑتی ہو۔ ’اِسْتِظْلاَلْ‘ سایہ طلب کرنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔ اس کا اصل معنی چھپانا اور ڈھکنا ہے۔