القابض
كلمة (القابض) في اللغة اسم فاعل من القَبْض، وهو أخذ الشيء، وهو ضد...
میاں بیوی میں سے ہر ایک کا دوسرے سے لطف اندوز ہونا، جماع اور اس کے مقدمات یعنی باہمی چھیڑ چھاڑ اور بوس وکنار وغیرہ کے ذریعے سے لذت اٹھانا۔
استمتاع میں ہر قسم سے لطف اندوز ہونا شامل ہے، خواہ وہ حلال ہو یا حرام لیکن فقہاء کے نزدیک جب لفظِ استمتاع مطلقاً بولا جائے تو اس سے بیوی سے لطف اندوز ہونا ہی مراد ہوگا، مہر کے ثابت ہونے میں اس لطف اندوزی کا اثر ہوتا ہے۔
الاسْتِمْتاعُ: نفع اٹھانا اور لطف اندوز ہونا۔ یہ ”اسْتَمْتَعَ بِالشَّيْءِ، وتَمَتَّعَ بِهِ“ سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے: یعنی اس نے شے کو پا لیا اور اس سے نفع اٹھایا ۔ اصل کے اعتبار سے یہ کلمہ منفعت اور بھلائی کی مدت کے لمبا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔