الغفور
كلمة (غفور) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فَعول) نحو: شَكور، رؤوف،...
کسی شے کو قابو میں لینے اور اس میں تصرف کا اختیار حاصل ہونے سے پہلے ہی اسے بیچنا۔
غیر مقبوضہ کی بیع: یہ شرعی طور پر ممنوعہ بیوع میں سے ہے۔ سامان تجارت کے اعتبار سے قبضے کی نوعیت مختلف ہوتی ہے۔ چنانچہ اگر سامان تجارت کوئی غیر منقولہ شے مثلاً زمین ہو تو اس کا قبضہ اس زمین کو خالی کرکے اور اس میں بلا کسی مانع کے تصرف کی قدرت حاصل ہونے پر ہوگا۔ اگر سامان تجارت کوئی منقولہ شے ہو تو اس کا قبضہ اسے ہاتھ میں لے کر اور اسے منتقل کرکے اور ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جا کر ہوگا، اسی طرح ہر شے کا قبضہ اس شے کے اعتبار سے ہوگا۔