تَبِعَۃ، تاوان (تَبِعَةٌ)

تَبِعَۃ، تاوان (تَبِعَةٌ)


أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


کسی تصرف پر جو حقوق مرتب و متعلق ہوتے ہیں اسے تبعۃ کہتے ہیں۔

الشرح المختصر :


’تَبِعہ‘: ہر وہ شے جو تصرف پر مرتب ہوتی ہے اور اس کا اس سے تعلق ہوتا ہے چاہے تصرف صحیح ہو یا باطل۔ مثلاً جس نے کسی اور کے مال کو تلف کردیا وہ اپنے اس تصرّف کی ذمہ داری اٹھائے گا۔ یعنی اس تصرف پر مرتب ہونے والا تاوان اور جرمانہ وغیرہ ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


التَّبِعَةُ: جو اصل سے ملحق ہو۔ کہا جاتا ہے: ”اشْتَرَى البَيْتَ بِكُلِّ تَبِعاتِهِ“ اس نے گھر کو اس کے تمام لوازمات کے ساتھ خرید لیا۔ اس کے یہ معانی بھی آتے ہیں: کسی شے کا انجام، نتیجہ اور ذمہ داری۔