القادر
كلمة (القادر) في اللغة اسم فاعل من القدرة، أو من التقدير، واسم...
کسی شرعی عذر یا ضرورت کی وجہ سے حرام فعل میں گنجائش دے کر یا واجب کو چھوڑنے میں رخصت دے کر مکلَّف کے ساتھ آسانی اور سہولت کا معاملہ کرنا۔
اللہ تعالی نے ہر مکَلَّفْ (بالغ وعاقل) پر کچھ احکام لازم کیے ہیں۔ یہ وہ احکام ہیں جو اللہ تعالی نے کسی ضرورت کے بغیر ابتدا ہی سے لازم فرمائے ہیں۔ تاہم کبھی مکلف کو کچھ ایسے مسائل اور عذر درپیش ہوتے ہیں کہ اسے ان احکام میں تخفیف درکار ہوتی ہے تاکہ اس سے تنگی، تکلیف اور مشقت دور ہوجائے۔ ایسی صورت میں اللہ تعالی ان کو ان احکام میں رخصت یعنی چھوٹ دے دیتا ہے۔ اس کی مثالوں میں سے مجبور انسان کو مردار جانور کا گوشت کھانے اور مریض کو رمضان کے روزے نہ رکھنے کی چھوٹ دینا ہے۔
ترخیص: آسانی وسہولت۔ اس کے علاوہ یہ کم کرنے اور تخفیف کرنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔