القدوس
كلمة (قُدُّوس) في اللغة صيغة مبالغة من القداسة، ومعناها في...
قرض کے مقابلے میں قرض کو ختم کرنا۔
التَّقاصُّ والمُقَاصَّةُ: قرض کی ادائیگی کے طریقوں میں سے ایک طریقہ ہے۔ اس کا مفہوم یہ ہے کہ کسی شخص کا قرض دار پر جتنا قرض ہو اسے کچھ شرائط کو ملحوظ رکھتے ہوئے اسی طرح کے کسی قرض کے مقابلے میں ساقط کردینا جو اس قرض دار کا اس شخص پر ہو۔ مقاصَّةُ کی دو قسمیں ہین: اختیاری: جو قرض خواہوں کی باہمی رضامندی سے ہو۔ لازمی: جو قرض خواہوں کی خواہش اور رضامندی کے بغیر ہو۔
تقاصّ: کسی شے کے پیچھے چلنا۔ کہا جاتا ہے’قَصَصْتُ أَثَرَهُ‘ یعنی میں اس کے پیچھے پیچھے چلا۔ اس کا معنی”برابر طور پر کاٹنا“ بھی آتا ہے۔ جب ایک شخص کے ذمے کسی اور کا اتنا ہی قرض ہو جتنا دوسرے کا اس پر ہے اور وہ قرض کو قرض کے مقابلے میں (ختم کردے) تو اس وقت کہا جاتا ہے’تَقاصَّ الرَّجُلانِ في دَيْنِهِما‘ یعنی دونوں نے ایک دوسرے کا حساب چکا دیا۔