العفو
كلمة (عفو) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعول) وتعني الاتصاف بصفة...
جہنم کی آگ میں عذاب کے طبقات میں سے ایک طبقہ۔
الدَّرَكُ: جہنم کے طبقات میں سے ایک طبقہ۔ یہ ”الدَرَج“ (درجہ) کی ضد ہے کیونکہ الدرَجْ اوپر جانے کے اعتبار سے مراتب کا نام ہے اور ”الدَرَك“ نیچے اترنے کے اعتبار سے مراتب كو کہا جاتا ہے۔ اسی لیے جنت کی منازل کو درجات سے تعبیر کیا جاتا ہے اور جہنم کی منزلوں کو دَرکات کہا جاتا ہے۔ آگ جیسے جیسے نیچی جاتی ہے ویسے ویسے اس کی حرارت میں اضافہ ہوتا جاتا ہے اور بندہ کفر و گمراہی میں جتنا زیادہ ہوگا اتنا ہی اس کا عذاب زیادہ سخت ہوگا۔ جبکہ منافقین کو عذاب کا وافر حصہ ملے گا اسی وجہ سے وہ آگ کے سب سے نچلے طبقے میں ہوں گے۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”الدرك الأسفل“ سے مراد جہنم کے سب سے نچلے حصے میں موجود لوہے کے بنے ہوئے تابوت ہیں جن میں وہ قید کردیے جائیں گے۔
دَرْکْ: یہ ”الدَّرَك“ کا ایک دوسرا تلفظ ہے، جس کا معنی ہے کسی شے کی انتہائی اور آخری تہہ اور ہر گہرائی کی حامل شے جیسے سمندر وغیرہ کا نچلا حصہ۔ ”'الدّرَك“ جہنم کے طبقات میں سے ایک طبقہ ہے جو گرمی کی شدت کے لحاظ سے ایک دوسرے سے مختلف ہے۔ یہ نچلے درجہ کی منزلیں ہیں۔