الخلاق
كلمةُ (خَلَّاقٍ) في اللغة هي صيغةُ مبالغة من (الخَلْقِ)، وهو...
ایسی ناپاکی (حدث ونجاست) جس کے ساتھ نماز پڑھنا جائز نہیں پانی یا اس کے قائم مقام شے جیسے مٹی وغیرہ سے زائل کرنا۔
واجبی طہارت: نماز سے مانع نجاستوں کو دور کرنا، یعنی یا تو ’حدث‘ جیسے موانعِ صلاۃ نجاستوں کو دور کرنا، اگر حدثِ اصغر ہو تو وضو کے ذریعہ اور حدثِ اکبر ہو تو غسل کے ذریعہ۔ اسی طرح نماز کی صحت کی راہ میں حائل نجاستوں کو دور کرکے بھی یہ طہارت حاصل کی جاسکتی ہے۔ یعنی وہ جملہ نجاستیں، جن کی وجہ سے نماز صحیح نہیں ہوتی، ان کو کپڑے، مکان اور بدن سے صاف کرکے طہارت حاصل کرنا، جس کا مکلف شخص پابند ہے، خواہ پانی یا مٹی یا اس کے قائم مقام دیگر چیزوں کے ذریعہ نجاست دور کی جائے۔ بایں ہمہ واجبی طہارت کی دو قسمیں ہوجاتی ہیں، ایک وہ طہارت جو پانی سے حاصل کی جاتی ہے دوسری وہ طہارت جو مٹی سے حاصل کی جاتی ہے۔