الأول
(الأوَّل) كلمةٌ تدل على الترتيب، وهو اسمٌ من أسماء الله الحسنى،...
ہودج میں موجود عورت۔ ’ہودَجْ‘ عورتوں کی سواریوں میں سے ایک سواری ہے۔
’ظعینہ‘ دراصل اس اونٹنی کو کہتے ہیں جس پر سفر کیا جاتا ہو۔ عُرفِ عام میں اس کا اطلاق ہودج (محمل) میں سوار عورت پر کیا جانے لگا۔ ہودَج (محمل) عورتوں کی ایک سواری ہے، جو لاٹھیوں سے بنائی جاتی ہے، پھر اُس کے اوپر لکڑیاں کھڑی کرکے اسے قبّہ نما بنا دیا جاتا ہے اور اس پر کپڑے سے پردہ کردیا جاتا ہے۔
’ظعینہ‘ سے مراد عورت ہے۔ اس کا یہ نام اس لیے پڑا؛ کیوں کہ جب اُس کا شوہر کوچ کرتا ہے، تو وہ بھی کوچ کرتی ہے اور جب وہ اقامت پذیر ہوتا ہے، تو وہ بھی اقامت پذیر ہوتی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’ظعینہ‘ دراصل سواری کے اونٹ کو کہا جاتا ہے اور عورت کو ظعینہ اس لیے کہا گیا؛ کیوں کہ وہ اس پر سواری کرتی ہے۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ ’ظعینہ‘ ہودج کو کہتے ہیں؛ خواہ اس میں عورت موجود ہو یا نہ ہو اور عورت کو ’ظعینہ‘ سے موسوم اس لیے کیا گیا؛ کیوں کہ وہ اُس میں رہتی ہے۔