المقيت
كلمة (المُقيت) في اللغة اسم فاعل من الفعل (أقاتَ) ومضارعه...
دین کے وہ بڑے بڑے مسائل جن کو چھوڑنے پر انسان کا کوئی عذر قابلِ قبول نہیں ہوتا خواہ ان کا تعلق اعتقاد سے ہو یا قول و عمل سے۔
دینِ اسلام (کے مسائل) ایک ہی گٹیگری (درجے) کے نہیں ہیں۔ ان میں کچھ تو اصولی مسائل ہیں جنہیں اصولِ دین کہا جاتا ہے اور کچھ فروعی ہیں۔ اصول دین سے مراد وہ بڑے بڑے اور اہم قضایا ہیں جو بالکل واضح ہیں چاہے وہ علمی ہوں جیسے توحید، صفات، تقدیر، نبوت اور اخروی زندگی وغیرہ یا پھر عملی ہوں جیسے ارکان اسلام یعنی نماز، روزہ، حج اور زکوۃ وغیرہ۔
یہ "أصل" کی جمع ہے جو کہ کسی شے کا نچلا حصہ ہوتا ہے۔ لفظ "أصل" کا حقیقی معنی ہے: وہ بنیاد جس پر کوئی شے تعمیر کی جاتی ہے۔ ''أصل'' کے یہ معانی بھی آتے ہیں: اول، خالص، سرچشمہ ۔