البر
البِرُّ في اللغة معناه الإحسان، و(البَرُّ) صفةٌ منه، وهو اسمٌ من...
وہ زبان جسے عرب لوگ بولتے ہیں۔
العَرَبِيَّةُ: وہ زبان ہے جسے عرب لوگ اپنی گفتگو میں بولتے ہیں۔ یہ سب سے افضل زبان ہے کیونکہ یہ وہ زبان ہے جس میں قرآن پاک نازل ہوا اور اللہ تعالی نے اسے اپنے نبی محمد ﷺ کے لیے پسند فرمایا۔ یہ دنیا کی قدیم ترین اور سب سے زیادہ رائج زبانوں میں سے ایک ہے۔ عربی زبان اٹھائیس لکھے جانے والے حروف پر مشتمل ہے جو دائیں سے بائیں جانب لکھے جاتے ہیں۔ اسے ’لغۃ القرآن‘ اور ’لغۃ الضاد‘بھی کہاجاتا ہے۔ عربی زبان کے بہت سے علوم ہیں مثلاً علمِ نحو، علمِ صرف، علمِ بلاغت اور ان کے علاوہ دیگر علوم۔
العَرَبِيَّةُ: ’وہ زبان جسے عرب لوگ بولتے ہیں، جو کہ انسانوں کی ایک نسل ہیں۔ عرب کی ضد عجم ہے۔ کہا جاتا ہے: عَرُبَ لِسانُهُ عُرُوبَةً جب اس شخص کی زبان فصیح عربی ہو۔ اس کلمہ کی اصل تعریب ہے جس کے معنی بیان کرنے اور واضح کرنے کے ہیں۔